ہم خدا کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے ہمیں اس مہینے کو سمجھنے اور اس کی برکتوں سے لطف اندوز ہونے کا ایک اور موقع دیا۔ وہ مہینہ جو سال کا بہترین مہینہ اور قرآن کے نزول کا مہینہ ہے۔ وہ مہینہ جس کا استقبال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رجب اور شعبان میں دو ماہ کے صیام و قیام کے ساتھ فرمایا؛ وہ مہینہ جو سید الساجدین علیہ السلام کے فرمان کے مطابق امت مسلمہ کی دیگر امتوں پر فضیلت کا سبب ہے؛ اور وہ مہینہ جس کو الوداع کہنے سے اولیاء اللہ مغموم ہو جاتے ہیں عید فطر کے بعد کچھ دن روزے رکھ کر اس جدائی کے غم کا مداوا کرتے ہیں۔