شیخ عیسی قاسم کے خلاف آل خلیفہ حکومت کے ظالمانہ اقدام کی مذمت میں اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کا بیان

سه شنبه, 02 خرداد 1396
افسوس کے ساتھ ابھی بھی بحرین کی حکومت اپنے سرکوبانہ اقدامات کہ جو سراسر بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہیں کو جاری رکھے ہوئے ہے اور تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق تاہم ۴۶۰ بحرینی شہریوں کی شہریت کو منسوخ کیا گیا

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی نے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے خلاف دئے گئے

ظالمانہ حکم کی مذمت میں ایک بیان جاری کر کے خبردار کیا ہے کہ اس عالم دین اور بحرین کے معنوی رہنما

کے خلاف دئے گئے ناجائز حکم کو اگر اجراء کیا گیا تو ملک کو شدید بحران کا سامنا کرنا پڑے گا۔


اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے بیان کا ترجمہ حسب ذیل ہے:


بسم الله الرحمن الرحیم

وَمَنْ لَمْ یحْكُمْ بِمَا أَنْزَلَ اللَّهُ فَأُولَئِكَ هُمُ الْكَافِرُونَ مائده 44
وَمَنْ لَمْ یحْكُمْ بِمَا أَنْزَلَ اللَّهُ فَأُولَئِكَ هُمُ الظَّالِمُونَ مائده 45


انتہائی افسوس اور حیرانگی کے ساتھ اطلاع ملی کہ آل سعود اور آل خلیفہ کے دباؤ کے نتیجے میں اس

ملک کی اعلی فوجداری عدالت نے ملزمین اور ان کے وکلاء کی حاضری کے بغیر دس رسمی سماعتوں

کے بعد آخر کار اتوار کو بحرینی عوام کے معنوی رہنما، بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم اور دیگر

ملزمین کے خلاف اپنا ظالمانہ حکم جاری کر دیا۔


اس حکم کے مطابق، شیخ عیسی قاسم کا تین ملین بحرینی دینار کی مقدار میں اموال ضبط جبکہ ہزار

دینار جرمانہ عائد کیا گیا نیز ان کو ایک سال قید کی سزا تین سال تک ملتوی کر دی گئی۔


آل خلیفہ جابرانہ حکومت کی عدالت نے یہ حکم دیا ہے کہ شیخ عیسی قاسم کے کھاتے میں موجود اموال

اور ان کی ملکیت جو بیت المال اور شرعی وجوہات ہیں کو ضبط کیا جائے۔


 افسوس کے ساتھ ابھی بھی بحرین کی حکومت اپنے سرکوبانہ اقدامات کہ جو سراسر بین الاقوامی

قوانین کے خلاف ہیں کو جاری رکھے ہوئے ہے اور تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق تاہم ۴۶۰ بحرینی

شہریوں کی شہریت کو منسوخ کیا گیا، پرامن مظاہروں میں شرکت کرنے کی وجہ سے ۳۲۰ افراد کو شہید

اور ۷۰۰۰ سے زیادہ افراد کو جیلوں میں بند کیا گیا کہ جن میں ۱۵۰۰ افراد نوجوان اور بچے ہیں۔ اسی طرح

ہزاروں افراد سیاسی،سماجی، امنیتی اور مذہبی دباؤ کی وجہ سے دوسرے ملکوں میں فرار کر گئے ہیں۔


اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی پیروان اہل بیت(ع) کی بین الاقوامی NGO کے عنوان سے آل خلیفہ حکومت

سے مطالبہ کرتی ہے:


۱؛ اپنے ظالمانہ احکامات کو جلد از جلد منسوخ کر کے قومی شانتی کو برقرار کرنے کا زمینہ فراہم کرے اور

ملت بحرین کے جائز مطالبات کا مثبت جواب دے۔


۲؛ ضروری ہے تمام سیاسی قیدیوں منجملہ شیخ علی سلمان اور دیگر قومی اور مذہبی شخصیتوں کو

فوری طور پر رہا کیا جائے اس لیے کہ ان افراد کی رہائی بے شک بحرین میں ایک نیا سیاسی نظام وجود

میں لانے اور چند سالہ بحران کو خاتمہ دینے کے لیے موثر کردار ادا کرے گی۔


۳: بحرین سے ملک بدر کئے گئے تمام افراد کو واپس ملک میں آنے کی اجازت دی جائے اور جن افراد کی

شہریت کو غیر قانونی طور پر منسوخ کیا گیا ہے انہیں واپس لوٹایا جائے۔

مجمع جهانی اهل‌بیت (ع)

مجمع جهانی اهل‎بیت(علیهم‎السلام)، به عنوان یک تشکل جهانی و غیردولتی، از طرف گروهی از نخبگان جهان اسلام تشکیل شده است. اهل‎بیت(علیهم‎السلام) به این دلیل بعنوان محور فعالیت انتخاب شده‎اند که در معارف اسلامی در کنار قرآن، محوری مقدس را که مورد پذیرش عامه مسلمین باشد، تشکیل می‎دهند.
مجمع جهانی اهل‎بیت(علیهم‎السلام) دارای اساسنامه‎ای مشتمل بر هشت فصل و سی و سه ماده است.

  • ایران - تهران - بلوارکشاورز - نبش خیابان قدس - پلاک 246
  • 88950827 (0098-21)
  • 88950882 (0098-21)

تماس با ما

موضوع
ایمیل
متن نامه
4*6=? کد امنیتی