اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی سائبری فضا کے میدان میں تبلیغ دین کے لیے سرگرم عمل: محمد سالار

شنبه, 14 مرداد 1396
انہوں نے عصر حاضر کے تقاضوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج تمام نوشتوں اور مکتوبات کو ڈیجیٹل اور الکٹرانک صورت میں پیش کرنے کی ضرورت ہے اور اسمبلی اس میدان میں بھی کافی زیادہ فعال ہے۔

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے شعبہ بین الاقوامی امور کے سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمین محمد سالار نے حرم رضوی کے بین الاقوامی خادمین کے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی بین الاقوامی سطح پر جاری دینی سرگرمیوں کی طرف اشارہ کیا اور کہا: اسمبلی کو یہ افتخار حاصل ہے کہ اس نے گزشتہ 26 سالہ عرصہ میں دنیا کی 57 زندہ زبانوں میں 2000 عناوین پر مبنی کتابیں شائع کی ہیں۔
انہوں نے عصر حاضر کے تقاضوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج تمام نوشتوں اور مکتوبات کو ڈیجیٹل اور الکٹرانک صورت میں پیش کرنے کی ضرورت ہے اور اسمبلی اس میدان میں بھی کافی زیادہ فعال ہے۔
اسمبلی کے بین الاقوامی امور کے عہدیدار نے مزید کہا: اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی ایک اہم ذمہ داری یہ ہے کہ دنیا کے مظلوم اور مستضعف مومنین کی مدد کی جائے جو اس وقت یمن کے مظلوم عوام تک دوا اور طبی سہولیات کی صورت میں انجام پا رہی ہے۔
انہوں نے کتاب ’’منتخب حکمت نامہ رضوی‘‘ جسکی اس کانفرنس میں رونمائی کی گئی کے بارے میں کہا: کتاب حکمت نامہ رضوی امام رضا علیہ السلام کے بارے میں آیت اللہ محمد ری شہری کی چار جلدوں پر مشتمل تالیف ہے جس کے خلاصے کا ہند و پاک کے مسلمانوں کے لیے اردو زبان میں ترجمہ کرایا گیا ہے۔
جناب محمد سالار نے مزید کہا: اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی نے سیرت رضوی کی ترویج کی خاطر مختلف زبانوں میں ترجمہ کروا کر 15 عناوین پر مشتمل دیگر کتابوں کو بھی پی ڈی ایف کی صورت میں بیرون ملک قارئین کے لیے بھیج دیا ہے۔
انہوں نے اہل بیت(ع) کی ثقافت کو بآسانی دنیا کے کونے کونے میں متعارف کروانے کا ایک بہترین راستہ سائبری فضا کا استعمال قرار دیا اور کہا کہ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی سائبری فضا میں کافی حد تک دینی سرگرمیاں دنجام دے رہی ہے۔

مجمع جهانی اهل‌بیت (ع)

مجمع جهانی اهل‎بیت(علیهم‎السلام)، به عنوان یک تشکل جهانی و غیردولتی، از طرف گروهی از نخبگان جهان اسلام تشکیل شده است. اهل‎بیت(علیهم‎السلام) به این دلیل بعنوان محور فعالیت انتخاب شده‎اند که در معارف اسلامی در کنار قرآن، محوری مقدس را که مورد پذیرش عامه مسلمین باشد، تشکیل می‎دهند.
مجمع جهانی اهل‎بیت(علیهم‎السلام) دارای اساسنامه‎ای مشتمل بر هشت فصل و سی و سه ماده است.

  • ایران - تهران - بلوارکشاورز - نبش خیابان قدس - پلاک 246
  • 88950827 (0098-21)
  • 88950882 (0098-21)

تماس با ما

موضوع
ایمیل
متن نامه
4*7=? کد امنیتی