عالمی یوم القدس کے موقع پر اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کا اہم بیان

عالمی یوم القدس کے موقع پر اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی نے ایک بیان جاری کر کے تمام عالم اسلام مخصوصا پیروان اہل بیت (ع) کو قدس ریلیوں میں بھرپور شرکت کی دعوت دی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عالمی یوم القدس کے موقع پر اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی نے ایک بیان جاری کر کے تمام عالم اسلام مخصوصا پیروان اہل بیت (ع) کو قدس ریلیوں میں بھرپور شرکت کی دعوت دی ہے۔

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے بیان کا مکمل ترجمہ حسب ذیل ہے:

«بسم ‌اللَّه ‌الرّحمن ‌الرّحیم»

 

«وَلَن تَرْضَىٰ عَنكَ الْيَهُودُ وَلَا النَّصَارَىٰ حَتَّىٰ تَتَّبِعَ مِلَّتَهُمْ قُلْ إِنَّ هُدَى اللَّهِ هُوَ الْهُدَىٰ...» (سوره بقره/آیه 120)

ماہ مبارک رمضان، اللہ کی مہمانی کے مہینے کا آخری جمعہ آن پہنچا ہے کہ جسے انقلاب اسلامی ایران کے بانی حضرت امام خمینی(رضوان اللہ تعالیٰ علیہ) نے یوم القدس کا نام دیا؛ تاریخ اسلام کی وہی لیلۃ القدر کہ جو تمام مسلمانان عالم مخصوصا فلسطین کے مظلوم اور شجاع عوام کی نجات کے طلوع فجر تک، سب کو چاہیے کہ بیداری اور مکمل ہوشیاری کے ساتھ مجاہدت کی راہ سے پیچھے نہ ہٹتے ہوئے ہمیشہ کی طرح اپنی الہی اور انسانی ذمہ داری کو ادا کریں اور ایک بار پھر فلسطین اور غزہ کے مظلوم عوام کے مقدس ارادوں کے ساتھ تجدید عہد کریں۔

عالم اسلام کی تازہ صورت حال اور خارق العادہ ان حساس تاریخی حالات میں صیہونی ریاست مغرب کے گمراہ کن میڈیا کے زیر سایہ فلسطین کی غاصبانہ زمین میں عمارت سازی کر کے فلسطین کے مظلوم قیدیوں پر ظالمانہ دباؤ بڑھاتے ہوئے اپنے جابرانہ مقاصد کو جاری رکھے ہوئے ہے اور علاقے میں مزید آگ بھڑکانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے، امریکی اور صیہونی سازشوں اور عربی ملکوں کے ان سے قریبی تعلقات مخصوصا خود خواہ حکومت آل سعود کے منحوس ریاست اسرائیل سے گہرے دوستانہ روابط کے مقابلے میں امت مسلمہ کے درمیان اتحاد اور یکجہتی ایک انتہائی اہم، حیاتی اور انکار ناپذیر ضرورت ہے۔

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی تمام عالم اسلام اور آزاد اندیش انسانوں خاص طور پر پیروان اہل بیت(ع) اور اسمبلی سے وابستہ دنیا کے کونے کونے میں موجود اداروں سے اپیل کرتی ہے کہ:

۱: ہمیشہ کی طرح اس سال بھی عالمی یوم القدس کے موقع پر نکالی جانے والی ریلیوں میں بھرپور شرکت کر کے فلک شگاف اسرائیل مردہ باد نعروں کے ساتھ اپنی آواز پوری دنیا کے کانوں تک پہنچائیں اور ایک بار پھر دنیا کے لیے ثابت کریں امام خمینی(رہ) کی امت ہمیشہ ظالم دشمنوں کے خلاف اور فلسطین کی مظلوم قوم کے ساتھ ساتھ تمام مظلومین عالم میانمار، افغانستان، پاکستان سے لے کر بحرین، سعودی عرب، یمن، عراق، شام اور نائیجیریا وغیرہ کی مظلوم قوموں کے ساتھ ہمرکاب ہیں۔

۲:قدس کی غاصب صیہونی ریاست کے مجرمانہ اقدامات کے خلاف مظاہروں، ریلیوں اور مختلف ممالک میں اسرائیلی سفارتخانوں کے سامنے تقریروں، نیز دوسرے اعتراض آمیز طریقوں سے آزاد اٹھا کر سختی کے ساتھ ان کی مذمت کریں۔

۳: امریکہ، اسرائیل اور سعودی شیخوں اور ان کے مزدوروں کے ذریعے پیدا کئے جانے والے مذہبی اختلافات اور فسادات کو اخباروں، نیوز ایجنسیوں، ویب سائٹوں اور سوشل میڈیا میں مقالہ نگاری کے ذریعے سختی سے مذمت کریں۔

۴:تکفیری دھشتگرد وہابیوں کے بہیمانہ جرائم کی شدت سے مذمت کرتے ہوئے اپنے مظاہروں کے ذریعے ان کا منہ توڑ جواب دیں، اس لیے کہ بغیر کسی شک و شبہہ کے یہ عالمی مقابلہ اسلامی جمہوریہ ایران کے داعش کے ٹھکانے پر تازہ تباہ کن حملے کی طرح ہو گا جس نے قدس کی غاصب ریاست کے بدن پر لرزہ طاری کر دیا۔              

                                          «و سیعلم الذین ظلموا ای منقلب ینقلبون»

                                                اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی

                                             ۲۵رمضان المبارک، مطابق با ۲۱،۶،۲۰۱۷

بنیاد بین المللی عاشورا

«بنیاد بین‌المللی عاشورا» مؤسسه‌ای غیر دولتی و غیر انتفاعی است که به منظور گسترش فرهنگ حیات‌بخش و حماسه‌آفرین عاشورا و ایجاد جریان مستمر و پویا در حوزۀ بسط و گسترش سیرۀ حضرت امام حسین (ع) و زنده نگه داشتن فرهنگ عاشورا از سال ۱۳۹۳ هجری شمسی زیر نظر «مجمع جهانی اهل بیت (علیهم‌السلام)» شروع به فعالیت کرده و سعی دارد در این راه با بهره‌گیری از ابزارهای نوین علمی، پژوهشی، فرهنگی، هنری، مطبوعاتی، تبلیغاتی و فضای مجازی و با خلق آثار برجسته و نیز گسترش فعالیت‌ها و خدمات علمی و فرهنگی و مشارکت بیش از پیش علما و اندیشمندان جهان اسلام و تشیّع گام بردارد.

  • تهران، خیابان کارگر شمالی، خیابان صدوقی، پلاک 6
  • 66940140 (0098-21)
  • 66940 (0098-21)

تماس با ما

موضوع
ایمیل
متن نامه
5-2=? کد امنیتی