اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی نے فوعہ اور کفریا کے شیعوں پر ہوئے دھشتگردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے

Wednesday, 19 April 2017
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی نے شام کے شہر حلب کے علاقے الراشدین میں الفوعہ اور کفریا کے مکینوں کو منتقل کرنے والی بسوں پر کئے گئے دھشتگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی نے شام کے شہر حلب کے علاقے الراشدین میں

الفوعہ اور کفریا کے مکینوں کو منتقل کرنے والی بسوں پر کئے گئے دھشتگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں

مذمت کی۔

اسمبلی نے اپنے بیان میں اس بات پر زور دیا کہ عام لوگوں؛ عورتوں، بچوں، بے گناہ بوڑھوں کو دھشتگردانہ

حملے کا نشانہ بنانا صرف ڈرپوک اور ظالم افراد کا کام ہے اور ایسے غیر انسانی اور اسلام دشمن اقدامات کو

دین اسلام کی طرف نسبت دینا بڑی حماقت ہے اور دین اسلام ان اقدامات سے سخت بیزار ہے۔

بیان میں مزید آیا ہے کہ متعصبانہ تکفیری ٹولوں کا براہ راست یا خود کش حملوں کے ذریعے قتل عام مذہبی

اختلافات کو ہوا دینے کی غرض سے ہے لہذا اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی تاکید کرتی ہے کہ ان اقدامات سے

صرف صیہونی حکومت اور عالمی استکبار کو ہی فائدہ پہنچتا ہے جو عربی ممالک پر پورا تسلط رکھتے اور

اسلامی مزاحمت کے خلاف مقابلے کی غرض سے جنگ و تشدد برپا کر رہے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر عربی ممالک تکفیری ٹولوں کی حمایت نہیں کریں گے تو وہ اپنی جرائم پیشہ سنت

کو جاری نہیں رکھ سکیں گے۔

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی نے آزاد اسلامی حکومتوں، بین الاقوامی تنظیموں، شامی حکومت اور بیدار ضمیر

انسانوں سے مطالبہ کیا ہے کہ اس طرح کے دھشتگردانہ اقدامات کی صرف مذمت پر اکتفا نہ کریں بلکہ جتنا

ممکن ہو عام لوگوں کی حمایت اور حفاظت کریں اور دھشتگردوں کے مقابلے کے لیے ٹھوس اقدامات کریں۔

Ahl Al-Bayt World Assembly

The Ahl al-Bayt World Assembly  is an international non-governmental organization (INGO) that was established by a group of Shiite elites under the supervision of the great Islamic authority of the Shiites in 1990 to identify, organize, educate and support the followers of Ahl al-Bayt.

  • Tehran Iran
  • 88950827 (0098-21)
  • 88950882 (0098-21)

Contact Us

Issue
Email
The letter
8-7=? Captcha