اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکریٹری جنرل کا عدلیہ کے نئے سربراہ کو تہنیتی پیغام

Saturday, 03 July 2021

آیت اللہ رمضانی نے جاری کردہ ایک پیغام میں اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے نئے سربراہ کو مبارک باد پیش کی۔

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکریٹری جنرل آیت اللہ رمضانی نے جاری کردہ ایک پیغام میں اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے نئے سربراہ کو مبارک باد پیش کی۔
آیت اللہ رمضانی کے پیغام کا ترجمہ حسب ذیل ہے:

 بسم اللہ الرحمن الرحیم

جناب حجۃ الاسلام و المسلمین الحاج شیخ غلام حسین محسنی اژہ ای ( دام عزہ العالی)
سلام علیکم
اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کی سربراہیت کے عہدے پر آپ کی تقرری جو آپ کی علمی قابلیت اور عدالتی اور انتظامی امور میں صلاحیت کی نشانی کرتی ہے کے موقع پر ہدیہ تبریک پیش کرتا ہوں۔
امید ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی کے خصوصی اعتماد کے ساتھ اور اپنے قیمتی تجربات جو آپ نے گزشتہ کئی دہائیوں میں اس میدان میں حاصل کئے ان پر بھروسہ کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کے عدالتی نظام میں تبدیلی اور ترقی کو جاری رکھیں گے اس طرح سے کہ اسلامی ایران کے ذہین اور نجیب عوام رضامندی کا اظہار کریں اور تمام معاملات میں عدالتی تحفظ حاصل کریں، تاکہ اسلامی اور انسانی معاشروں کے لیے نمونہ عمل قرار پا سکیں اور خداوند عالم پر توکل کرتے ہوئے امام زمانہ (عج) کے ظہور کے لیے راہ ہموارہو سکے اور حقیقی اسلامی تہذیب کو فروغ مل سکے۔
میں خداوند کریم سے آپ اور عدلیہ میں موجود تمام معزز ساتھیوں کے لیے کامیابی کی دعا کرتا ہوں۔
رضا رمضانی
سیکریٹری جنرل برائے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی

Leave a comment

You are commenting as guest.

Ahl Al-Bayt World Assembly

The Ahl al-Bayt World Assembly  is an international non-governmental organization (INGO) that was established by a group of Shiite elites under the supervision of the great Islamic authority of the Shiites in 1990 to identify, organize, educate and support the followers of Ahl al-Bayt.

  • Tehran Iran
  • 88950827 (0098-21)
  • 88950882 (0098-21)

Contact Us

Issue
Email
The letter
9-1=? Captcha