عالمی اہل بیت(ع) کی شورائے عالی کے اجلاس کا آغاز

Sunday, 12 March 2023

عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی کی شورائے عالی کا سنہ 1401 ہجری شمسی کے آخری (اور 2023 عیسوی کے پہلے) اجلاس کا آغاز ہو چکا ہے جس کا مقصد شیعیان عالم کے مسائل کا جائزہ لینا ہے۔

عالمی اہل بیت(ع) کی شورائے عالی کے اجلاس کا آغاز

عالمی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی - ابنا - عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی کی شورائے عالی کا 192واں اجلاس عراقی دارالحکومت بغداد میں شروع ہؤا۔ سید عمار الحکیم کی میزبانی میں شروع ہونے والے اس اجلاس میں شورائے عالی (سپریم کونسل) کے معزز ارکان شریک ہیں۔ اس اجلاس میں دنیا کے مختلف ممالک میں رہنے والے پیروان اہل بیت (علیہم السلام) کے تازہ ترین مسائل کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کی آج کے پہلے دن کی نشست کے مقررین میں شورائے عالی کے سربراہ، آيت اللہ محمدحسن اختری، سیکریٹری جنرل عالمی اہل بیت(ع) آيت الله رضا رمضانی، عراق میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نمائندے آیت اللہ سید مجتبی حسینی اور حُجَجُ الاسلام و المسلمین شیخ حسن حماده (لبنان سے)، سید عمار حکیم (عراق سے)، شیخ نبیل حلباوی (شام سے)، سید مرتضی مرتضی (افریقہ مسائل کے مبصر) اور بعض دوسرے حاضرین شامل تھے۔ عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی کی شورائے عالی کا 192واں اجلاس کل مشترکہ بیان جاری کرکے اختتام پذیر ہوگا۔

Leave a comment

You are commenting as guest.

Ahl Al-Bayt World Assembly

The Ahl al-Bayt World Assembly  is an international non-governmental organization (INGO) that was established by a group of Shiite elites under the supervision of the great Islamic authority of the Shiites in 1990 to identify, organize, educate and support the followers of Ahl al-Bayt.

  • Tehran Iran
  • 88950827 (0098-21)
  • 88950882 (0098-21)

Contact Us

Issue
Email
The letter
9-4=? Captcha