اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی مسجدوں کی ظرفیت سے بخوبی فائدہ اٹھاتی ہے

حجۃ الاسلام و المسلمین اختری نے واقعہ غدیر کی نشر و اشاعت کو اسمبلی کے اہم اہداف میں سے قرار دیتے ہوئے کہا: غدیر اسلام کا ایک اہم اور انتہائی قیمتی واقعہ ہے جس کی نشر و اشاعت اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے مقاصد میں شامل ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل نے مساجد

کے مرکزی دفتر کے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی

سرگرمیوں کی طرف اشارہ کیا اور کہا: اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی قرآن اور اہل بیت(ع)

کی تعلیمات کو عام کرنے کے میدان میں ایک فعال ادارہ ہے۔


حجۃ الاسلام و المسلمین اختری نے واقعہ غدیر کی نشر و اشاعت کو اسمبلی کے اہم

اہداف میں سے قرار دیتے ہوئے کہا: غدیر اسلام کا ایک اہم اور انتہائی قیمتی واقعہ ہے

جس کی نشر و اشاعت اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے مقاصد میں شامل ہے۔


انہوں نے مزید کہا: اسمبلی پورے سال بالخصوص عشرہ ولایت و امامت میں پوری دنیا

کے اسمبلی سے منسلک اداروں اور مقامی اسمبلیوں کے ذریعے غدیر کی تعلیمات کو

عام کرنے کے لیے اہم اقدامات انجام دیتی ہے۔


انہوں نے آخر میں کہا: اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے ذریعے انجام پانے والی

کانفرنسوں اور سیمیناروں کے انعقاد میں مساجد کا خاص رول ہے، اسی وجہ سے

ہمیشہ مساجد کے ائمہ جماعات کی صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جاتا ہے اور مساجد اور

امام بارگاہوں سے مربوط اسمبلی کی کمیٹی پوری دنیا میں دینی مراکز کی پہچان

کرواتی اور ان سے دینی معارف کی نشر و اشاعت کی راہ میں بخوبی فائدہ اٹھانے کے

لیے منصوبہ بندی کرتی ہے۔

Ahl Al-Bayt World Assembly

The Ahl al-Bayt World Assembly  is an international non-governmental organization (INGO) that was established by a group of Shiite elites under the supervision of the great Islamic authority of the Shiites in 1990 to identify, organize, educate and support the followers of Ahl al-Bayt.

  • Tehran Iran
  • 88950827 (0098-21)
  • 88950882 (0098-21)

Contact Us

Issue
Email
The letter
8+4=? Captcha