اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے شعبہ نشر و اشاعت کے ذریعے؛ کتاب "اصول عقائد" کا اردو ترجمہ ہندوستان میں منظر عام پر آ گیا

یہ کاوش شیعہ امامیہ عقائد کی تعلیم کے اسباق پر مشتمل ہے۔ مصنف نے کوشش کی ہے کہ دینی طلاب اور اسٹوڈینٹس کی فکری اور دینی ضروریات کے پیش نظر اصول عقائد کے حوالے سے چالیس موضوعات پر گفتگو کریں۔

حجۃ الاسلام و المسلمین "علی اصغر قائمی " کی کتاب "چالیس اسباق میں اصول عقائد" ہندوستان میں اردو ترجمہ کی شکل میں شائع کی گئی ہے۔
یہ کاوش شیعہ امامیہ عقائد کی تعلیم کے اسباق پر مشتمل ہے۔ مصنف نے کوشش کی ہے کہ دینی طلاب اور اسٹوڈینٹس کی فکری اور دینی ضروریات کے پیش نظر اصول عقائد کے حوالے سے چالیس موضوعات پر گفتگو کریں۔
مولف نے خداشناسی کے زیر عنوان توحید فطری، برہان نظم، صفات خدا اور عدل کے زیر عنوان آفات کا فلسفہ، جبر و اختیار، امر بین الامرین کو بیان کیا ہے، نبوت کی بحث میں نبوت عامہ اور نبوت خاصہ نیز امامت کی بحث میں عصمت امام اور علم امام کے علاوہ امامت خاصہ، امام مہدی (عج) نیز ولایت فقیہ جیسے موضوعات پر گفتگو کی ہے۔ آخر میں معاد کے باب میں معاد پر قرآنی دلائل، روح کی بقاء، معاد جسمانی و روحانی، برزخ، قیامت اور شفاعت جیسے موضوعات کو زیر گفتگو لایا گیا ہے۔

37b849111f2f8960bb50863b3ad510a4_505.jpg


مذکورہ کتاب کو اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے شعبہ نشر و اشاعت کی پیشکش پر حجۃ الاسلام و المسلمین سید مبین حیدر رضوی نے 324 صفحات میں اردو میں ترجمہ کیا ہے اور ولایت پبلیشر دہلی کے تعاون سے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی نے اس کتاب کو ایک ہزار نسخہ میں ہندوستان میں شائع کیا ہے۔

جو لوگ ذاتی طور پر کتاب حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں وہ ہندوستان میں اس نمبر 00919540492867 پر رابطہ کریں اور ایران میں قم، جمہوری اسلامی بلیوارڈ، اہل بیت (ص) عالمی اسمبلی میں رجوع کریں یا اس نمبر 02532131307 پر کال کریں۔

Leave a comment

You are commenting as guest.

Ahl Al-Bayt World Assembly

The Ahl al-Bayt World Assembly  is an international non-governmental organization (INGO) that was established by a group of Shiite elites under the supervision of the great Islamic authority of the Shiites in 1990 to identify, organize, educate and support the followers of Ahl al-Bayt.

  • Tehran Iran
  • 88950827 (0098-21)
  • 88950882 (0098-21)

Contact Us

Issue
Email
The letter
6*9=? Captcha