"شیخ حسن مالوپا" کے انتقال پر اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کا تعزیتی پیغام

شیخ حسن مالوپا کینیا کے معروف مفسر قرآن اور تعلیمات اہل بیت(ع) کو عام کرنے میں کافی فعال اور ایکٹو تھے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ افریقہ میں اسلام کے مبلغ اور مفسر قرآن کریم حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ حسن مالوپا کے انتقال پر اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی نے تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔
تعزیتی پیغام کا ترجمہ حسب ذیل ہے؛

0b3c5a5fd8e4cf2e984d6e928775aba3_224.jpg


بسم الله الرحمن الرحیم
انا لله و انا الیه راجعون


کینیا کے جلیل القدر عالم دین، مفسر قرآن اور کتب اہل بیت(ع) کے مترجم شیخ حسن مالوپا کا انتقال دکھ اور افسوس کا سبب بنا۔
مرحوم تعلیمات اہل بیت(ع) کو عام کرنے میں ہمیشہ پیش قدم رہے اور اپنی بابرکت زندگی اہل بیت(ع) سے متعلق کتابوں کا ترجمہ کرنے میں صرف کر دی۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی اس نقصان پر مرحوم کے اہل خانہ، دوست و احباب اور جملہ رشتہ داروں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتی ہے اور بارگاہ رب العزت سے مرحوم کے لیے بلندی درجات اور پسماندگان کے لیے صبر و اجر کی دعا کرتی ہے۔
                                                  اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی
                                                          25/07/2021

خیال رہے کہ شیخ حسن مالوپا کینیا کے معروف مفسر قرآن اور تعلیمات اہل بیت(ع) کو عام کرنے میں کافی فعال اور ایکٹو تھے۔
مرحوم جو در اصل کینیا کے جزیرہ مومباسا سے تعلق رکھتے تھے دار السلام کے انسٹی ٹیوٹ موسسہ العترۃ سے بھرپور تعاون رکھتے تھے اور اس انسٹی ٹیوٹ کے لیے انہوں نے کئی شیعہ تفاسیر اور دیگر مذہبی کتابوں کا ترجمہ کیا۔

نظر دهید

شما به عنوان مهمان نظر ارسال میکنید.

تماس با ما

موضوع
ایمیل
متن نامه
9*8=? کد امنیتی