ہندوستان کے حکیم امت مولانا ڈاکٹر کلب صادق کا انتقال پرملال

الثلاثاء, 24 تشرين2/نوفمبر 2020
حکیم امت اور آل انڈیا مسلم پرسنل بورڈ کے نائب سربراہ اور ہندوستان کے مشہور عالم دین مولانا سید کلب صادق صاحب کا ابھی ابھی لکھنئو میں انتقال ہو گیا ہے۔

حکیم امت اور آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے نائب سربراہ، اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی جنرل اسمبلی کے رکن اور ہندوستان کے مشہور عالم دین مولانا سید کلب صادق صاحب کا لکھنئو کے ایرا میڈیکل کالج میں انتقال ہو گیا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق مولانا کلب صادق صاحب کے فرزند کلب سبطین نوری نے ان کے انتقال کی خبر دی۔

مولانا کلب سبطین نوری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکیم امت اور مسلم پرسنل لا بورڈ کے نائب سربراہ مولانا کلب صادق صاحب کا انتقال ہندوستان کے وقت کے مطابق رات دس بجے ہوا اور انہوں نے ایرا میڈیکل کالج لکھنؤ میں آخری سانس لی۔

وہ کافی دنوں سے بیمار چل رہے تھے اور تقریبا ایک ہفتہ پہلے ان کی زیادہ طبیعت خراب ہونے کے بعد لکھنو کے ایرا میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا تھا۔ ان کو ایرا میڈیکل کالج میں آئی سی یو میں داخل کرایا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز ان کی خاص دیکھ ریکھ کر رہے تھے۔

ڈاکٹر کلب صادق انقلاب اسلامی ایران اور اتحاد مسلمین کے سخت حامی تھے اور انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی کانفرنسوں میں شیعیان ھند کی نمایندگی کرتے ہوئے متعدد بار شرکت کی۔
مرحوم مغفور اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی جنرل اسمبلی کے رکن ہونے کی حیثیت سے اسمبلی کے چار سالہ بین الاقوامی اجلاس میں ہمیشہ شرکت کیا کرتے تھے۔
سید کلب صادق نقوی نے کئی بار رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای اور آیت اللہ العظمیٰ سیستانی سے ملاقات کی۔
مرحوم نے اپنی زندگی میں بے شمار کارہائے خیر انجام دئیے جن میں ہسپتال، اسکولز اور یونیورسٹیوں کی تعمیر بھی شامل ہیں۔
مولانا سید کلب صادق ایک عرصے تک لکھنو میں امام جمعہ کے فرائض انجام دیتے رہے۔ ہندوستان کے معروف خطباء میں مرحوم کا شمار ہوتا تھا اور وہ ہند و پاک کے علاوہ امریکہ اور مغربی ممالک میں بھی مجالس کو خطاب کرنے جایا کرتے تھے۔
سید کلب صادق کا تعلق لکھنو کے ایک علمی گھرانے سے تھا اور نسل در نسل دینی علماء اس خاندان سے عرصہ حیات میں قدم رکھتے رہے ہیں۔

المجمع العالمي لأهل البيت (علیهم السلام)

المجمع العالمي لأهل البيت عليهم السلام، منظمة غير حكومية وعالمية شيعية تعنى بنشر معارف أهل البيت عليهم السلام وترسيخ الوحدة الإسلامية والعمل على اكتشاف وتنظيم أتباع العترة الطاهرة (ع) وتعليمهم ودعمهم.

أنشئت المنظمة علي يد نخبة من الشيعة ويشرف عليها الولي الفقيه والمرجعية الشيعية العليا.

قد قامت المنظمة منذ تأسيسها بدور إيجابي في المستوي العالمي في ترسيخ أسس الوحدة بين مختلف المذاهب الإسلامية.

  • ایران - تهران - بلوارکشاورز - نبش خیابان قدس - پلاک 246
  • 88950827 (0098-21)
  • 88950882 (0098-21)

اتصل بنا

موضوع
البريد الإلكتروني
الرسالة
9-2=? قانون الضمان