کتاب " واقعۃ الطف" ترکی میں منظر عام پر آ گئی

الأربعاء, 22 حزيران/يونيو 2022

اہل بیت (ع) عالمی اسمبلی کے شعبہ نشر و اشاعت کے تعاون سے کتاب واقعۃ الطف (تاریخ کربلا) ترکی استنبولی زبان میں ترکی میں منظر عام پر آئی۔

 

اہل بیت (ع) عالمی اسمبلی کے شعبہ نشر و اشاعت کے تعاون سے کتاب واقعۃ الطف (تاریخ کربلا) ترکی استنبولی زبان میں ترکی میں منظر عام پر آئی۔

یہ تصنیف امام حسین علیہ السلام کی تحریک کے مدینہ سے آغاز سے شام میں اختتام تک ایک مکمل رپورٹ ہے جو ابومخنف لوط بن یحییٰ بن سعید بن مخنف بن سلیم الغامدی الازدی کی کاوش ہے۔
مصنف نے اپنی کتاب کے موضوعات کو چودہ اہم حصوں کے تحت مرتب کیا ہے اور ہر حصے میں ایک الگ واقعہ کو بیان کیا ہے۔
اس کتاب کے مطالب معاویہ کی وصیت اور موت سے شروع ہوتے ہیں اور اہل بیت (ع) سید الشہداء کے مدینہ واپسی اور اہل کوفہ کی طرف سے کربلا کے پہلے زائر پر ختم ہوتے ہیں۔ اس کاوش کا پہلا حصہ مصنف کے تعارف سے مخصوص ہے اس میں بیان شدہ موضوعات درج ذیل ہیں: ابی مخنف کا تعارف، اور ان کے بارے میں بزرگ علماء کے بیانات کا خلاصہ، ان کی علمی کاوشیں، مذہب، دیانت، مقتل ھذا کے بارے میں وضاحتیں، سنگین غلطیاں جو مولف نے تاریخ بیان کرنے میں ان کا ارتکاب کیا ہے، وہ دستاویزات جن پر انہوں نے انحصار کیا ہے، اور وہ افراد جن سے انہوں نے روایتیں نقل کی ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ مذکورہ کتاب کا ترجمہ - اسمبلی کے ادارہ ترجمہ کے حکم سے - جناب نوری دونمیز نے استنبول ترکی زبان میں کیا ہے اور اہل بیت (ع) عالمی اسمبلی نے تسنیم انسٹی ٹیوٹ کے تعاون سے ترکی میں 1000 نسخوں کی شکل میں اس کتاب کو شائع کیا ہے۔

نظر دهید

شما به عنوان مهمان نظر ارسال میکنید.

المجمع العالمي لأهل البيت (علیهم السلام)

المجمع العالمي لأهل البيت عليهم السلام، منظمة غير حكومية وعالمية شيعية تعنى بنشر معارف أهل البيت عليهم السلام وترسيخ الوحدة الإسلامية والعمل على اكتشاف وتنظيم أتباع العترة الطاهرة (ع) وتعليمهم ودعمهم.

أنشئت المنظمة علي يد نخبة من الشيعة ويشرف عليها الولي الفقيه والمرجعية الشيعية العليا.

قد قامت المنظمة منذ تأسيسها بدور إيجابي في المستوي العالمي في ترسيخ أسس الوحدة بين مختلف المذاهب الإسلامية.

  • ایران - تهران - بلوارکشاورز - نبش خیابان قدس - پلاک 246
  • 88950827 (0098-21)
  • 88950882 (0098-21)

اتصل بنا

موضوع
البريد الإلكتروني
الرسالة
6+4=? قانون الضمان