کتاب عدم تحریف قرآن کو مولانا حمید الحسن زیدی نے ہندی میں ترجمہ کیا اور اہل بیت(ع) اسمبلی انڈیا کے تعاون سے اسے منظر عام پر لایا گیا ہے۔
استاد سید عبد الرحیم موسوی کی تصنیف 'عدم تحریف قرآن' کا ہندی ترجمہ "قرآن مجید کا تحریف سے محفوظ رہنا" کے عنوان ہندوستان میں منظر عام پر آ گئی ہے۔
یہ کتاب ہندوستان میں وسیم رضوی جیسے منحرف افراد کی جانب سے قرآن کریم کو نشانہ بنائے جانے کے بعد زیور طباعت سے آراستہ کی گئی ہے۔
کتاب عدم تحریف قرآن کو مولانا حمید الحسن زیدی نے ہندی میں ترجمہ کیا اور اہل بیت(ع) اسمبلی انڈیا کے تعاون سے اسے منظر عام پر لایا گیا ہے۔
خیال رہے کہ وسیم رضوی جس نے حالیہ دنوں اپنے ہندو ہونے کا اعلان کر دیا ہے اترپردیش میں شیعہ وقف بورڈ کا سابق چیئرمین تھا اس نے قرآن کریم کے حوالے سے مختلف طرح کے شبہات بیان کر کے پہلے تو قرآن کریم سے ان ۲۶ آیتوں کو نکالنے کا مطالبہ کیا جو جہاد سے متعلق ہیں اس کا کہنا تھا کہ یہ آیتیں اسلام میں دھشتگردی کو فروغ دیتی ہیں!
یہ منحرف انسان جس نے دینی تعلیم کا منہ بھی نہیں دیکھا تھا قرآن میں تحریف کا قائل ہوا اور اس حوالے سے من گھڑت شکوک و شبہات پر ایک کتاب بھی لکھ ڈالی۔
ملعون کے اہل خانہ سمیت تمام مسلمانوں نے اس سے اعلان برائت کر دیا ہے اور اسے دائرہ اسلام سے باہر نکال دیا جس کے بعد اس نے ہندو دھرم قبول کر کے اپنا نام بھی تبدیل کر دیا۔
یاد رہے کہ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی اور اس سے منسلک ادارے اور انجمنیں تاحال ۲۰۰۰ عناوین پر مشتمل مختلف موضوعات میں دنیا کے 55 زندہ زبانوں میں کتابیں شائع کر چکے ہیں۔
المجمع العالمي لأهل البيت عليهم السلام، منظمة غير حكومية وعالمية شيعية تعنى بنشر معارف أهل البيت عليهم السلام وترسيخ الوحدة الإسلامية والعمل على اكتشاف وتنظيم أتباع العترة الطاهرة (ع) وتعليمهم ودعمهم.
أنشئت المنظمة علي يد نخبة من الشيعة ويشرف عليها الولي الفقيه والمرجعية الشيعية العليا.
قد قامت المنظمة منذ تأسيسها بدور إيجابي في المستوي العالمي في ترسيخ أسس الوحدة بين مختلف المذاهب الإسلامية.