اسلامی مرکز امام علی(ع) کو نذر آتش کئے جانے کی مذمت میں اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کا بیان

الإثنين, 01 أيار 2017
سویڈن کے شہر سٹاکہوم میں واقع اسلامی مرکز امام علی(ع) کو نذر آتش کئے جانے کے خلاف اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی نے ایک مذمتی بیان جاری کر کے اس دلسوز سانحہ کی مذمت کی

اہل بیت(ع) خبر رساں ایجنسی۔ابنا۔ سویڈن کے شہر سٹاکہوم میں واقع اسلامی مرکز امام علی(ع) کو نذر

آتش کئے جانے کے خلاف اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی نے ایک مذمتی بیان جاری کر کے اس دلسوز سانحہ

کی مذمت کی۔


اس بیان میں آیا ہے کہ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی اس دلسوز حادثہ کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے

اسکے انسان دشمن اور سیاہ دل عوامل کی شناسائی کر کے انہیں سزا دینے کا مطالبہ کرتی ہے۔


بیان میں مزید آیا ہے کہ اس طرح کے اقدامات ان ممالک میں جو آزادی بشر اور انسانی حقوق کے دعویدار ہیں

انتہائی قابل مذمت ہے اور سب کے لیے ضروری ہے کہ معقول طریقے اور مکمل ہوشیاری سے اس حادثہ کو

ڈیل کیا جائے۔


 اسمبلی کے بیان میں آیا ہے کہ دھشتگردی سے مقابلہ ہر دور اور ہر جگہ کی ضرورت ہے اور اس وبا کا مقابلہ

اس وقت تک نہیں ہو سکتا جب تک تمام انسانی معاشرے میں اتحاد پیدا نہ ہو جائے۔


اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی نے انسانی حقوق منجملہ ڈیموکریسی کے مبانی پر تاکید کرتے ہوئے تمام مذہبی

، دینی اور انسانی حقوق تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مذہبی تعصب سے بالاتر آ کر انسانیت کے دائرے

میں آپسی صلح اور دوستی کی فضا قائم کرنے کے لیے کوشاں ہوں اور اس طرح کے اقدامات سے معاشرے

کو محفوظ رکھیں جن سے مذہبی تعصب کی بو آتی ہو۔

المجمع العالمي لأهل البيت (علیهم السلام)

المجمع العالمي لأهل البيت عليهم السلام، منظمة غير حكومية وعالمية شيعية تعنى بنشر معارف أهل البيت عليهم السلام وترسيخ الوحدة الإسلامية والعمل على اكتشاف وتنظيم أتباع العترة الطاهرة (ع) وتعليمهم ودعمهم.

أنشئت المنظمة علي يد نخبة من الشيعة ويشرف عليها الولي الفقيه والمرجعية الشيعية العليا.

قد قامت المنظمة منذ تأسيسها بدور إيجابي في المستوي العالمي في ترسيخ أسس الوحدة بين مختلف المذاهب الإسلامية.

  • ایران - تهران - بلوارکشاورز - نبش خیابان قدس - پلاک 246
  • 88950827 (0098-21)
  • 88950882 (0098-21)

اتصل بنا

موضوع
البريد الإلكتروني
الرسالة
4-2=? قانون الضمان