موصل کی آزادی پر اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل کی عراقی وزیر اعظم کو مبارک باد پیش

حجۃ الاسلام و المسلمین محمد حسن اختری نے عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی کو اپنے پیغام کے ذریعے موصل کی آزادی اور دھشتگرد ٹولے داعش کے مقابلے میں فوج کو حاصل ہوئی کامیابی پر مبارک باد پیش کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام و المسلمین

محمد حسن اختری نے عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی کو اپنے پیغام کے ذریعے موصل کی آزادی اور

دھشتگرد ٹولے داعش کے مقابلے میں فوج کو حاصل ہوئی کامیابی پر مبارک باد پیش کی ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عراق کی دلیر اور شجاع قوم نے مرجعیت کی رہبری میں ان تمام

پروپگنڈوں کو ناکام بنا دیا جو اتحاد، دینی استقلال اور عزت و سربلندی کو نشانہ بنا رہے تھے۔


حجۃ الاسلام و المسلمین آقائے اختری نے کہا کہ میں عراق کے بہادر مجاہدوں، مرجعیت کے فرزندوں اور اس

ملک کی شجاع فوج کو سلام پیش کرتا ہوں اور ان شہیدوں پر درود بھیجتا ہوں جنہوں نے اس ملک کی

سالمیت اور کامیابی کی راہ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔


انہوں نے کہا عراق کی کامیابیاں ان لوگوں کے لیے بہت بڑا دچکا ہے جو عراق کو ایک کمزور ملک سمجھ

بیٹھے تھے لیکن اب دھشتگردوں کی حمایت کرنے والوں کے پاس سوائے شرمندگی کے اور کچھ نہیں بچا

ہے۔

تماس با ما

موضوع
ایمیل
متن نامه
9*7=? کد امنیتی