اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی جنرل اسمبلی کے ساتویں اجلاس کی دو کمیٹیوں "بین الاقوامی امور" اور "علمی ثقافتی کمیٹی" کے مدیران اور عہدیداران نے ایک مشترکہ نشست کے دوران "کمیشن آف لوکل اسمبلیز و مبلغین" کے مواد کا جائزہ لیا۔
قم میں منعقد ہونے والی اس نشست میں یہ طے پایا کہ حضرات معینیان، حسینی عارف، ذاکری، اسحاقی، بیات اور سید زمان حسینی کا مشترکہ گروہ تشکیل دیا جائے جس میں وہ مختلف جلسات کے ذریعے مذکورہ کمیشن کا متن تحریر و تدوین کریں۔