حضرت ابوطالب (ع) بین الاقوامی سیمینار کی کاوشوں کا تعارف/ 5۔ عربی مقالات کی پہلی جلد

دوشنبه, 13 ارديبهشت 1400
"حضرت ابوطالب(ع) بین الاقوامی سیمینار" - تین سالہ علمی، ادبی، تبلیغی اور ثقافتی فعالیتوں کے بعد - اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے زیر اہتمام اور مختلف اداروں کے تعاون سے 9 مارچ 2021ء کو منعقد ہوا۔

 "حضرت ابوطالب(ع) بین الاقوامی سیمینار" - تین سالہ علمی، ادبی، تبلیغی اور ثقافتی فعالیتوں کے بعد -  اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے زیر اہتمام اور مختلف اداروں کے تعاون سے 9 مارچ 2021ء کو منعقد ہوا۔
اس سیمینار کی علمی سرگرمیوں میں "حضرت ابو طالب (علیہ السلام) کے ادبی ورثے کے سلسلے میں مرتبہ فاخر اور عمدہ کاوشوں پر تحقیق اور ان کے احیاء، تصحیح و تراجم کا اہتمام شامل ہے نیز شیعہ اور  حضرت ابو طالب(ع) کی منزلت و مرتبت کے بارے میں، سنی مصادر میں منقولہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ و آلہ) کے ارشادات و آراء کی روشنی میں کچھ رسائل کی اشاعت سے عبارت ہے۔
محققین اور اہل قلم افراد کی ضرورت کے پیش نظر اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی اس سیمینار سے متعلق تمام کاوشوں کو متعارف کروانے کی سعی کر رہی ہے۔
ہم نے حصہ اول میں قصیدہ لامیہ پر علامہ سردار کابلی کی شرح، دوسرے حصے میں حضرت ابو طالب (علیہ السلام) کے قصیدۂ لامیہ کے ترجمے، اور تیسرے حصے میں "زہرۃ الادباء فی شرح لامیۃ شیخ البطحاء" کا تعارف اور چوتھے حصے میں  "بلوغ المطالب في شرح لامية أبي طالب(ع)" کا تعارف پیش کیا اور پانچویں حصے میں سیمینار کو موصول ہونے والے مقالات کی پہلی جلد کا تعارف کرواتے ہیں:
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
5۔ سیمینار کے عربی مقالات کی پہلی جلد
۔ کتاب کا نام: جناب ابوطالب (ع) حامی پیغمبر اعظم(ص) بین الاقوامی سیمینار کے مقالات کا مجموعہ
۔ جلد نمبر: 1
۔ زبان: عربی
۔ زیر اہتمام: سیمینار سیکرٹریٹ، شعبہ ثقافتی امور برائے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی
۔ ناشر: شعبہ نشر و اشاعت اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی
۔ پہلی اشاعت: 1442 هـ. ق، 2021
۔ صفحات کی تعداد: 363
۔ اس جلد میں موجود مقالات کی فہرست:
 1. أبوطالب؛ الصحابي المفتری علیه/ الشهيد الدكتور «عز الدين سليم»
  2. أبوطالب؛ إيمان مطلق - سيرة وجهاد/ الأستاذ «عبدالأمير عزيز القريشي» (رئیس مرکز کربلا للبحوث والدراسات - العراق)
  3. أبوطالب.. بين التاريخ الطبقي والتدوين المذهبي/ الدکتور «علي أبو الخير» (جمهوریة مصر العربیة)
  4. أبوطالب حامي الإسلام/ العلامة «باقر شريف القرشي»
  5. أبوطالب.. ذرية بعضها من البعض/ الدكتور «مكي كشكول» (آسٹریلیا)
  6. مكانة القيم الاجتماعية في أساليب دفاع أبي طالب عن النبي(ص) من خلال ديوانه؛ قضايا النسب و القبيلة أنموذجاً/ الدکتور «محسن الويري» و«أحمد هاتف المفرجي»
  7. سيرة أبي طالب(ع) من خلال كتاب السيرة النبوية لابن هشام؛ دراسة نقدية تحليلية مقارنة/ الدكتور «شاكر مجيد كاظم» (أستاذ كليه الآداب لجامعة البصرة - العراق)
  8. أبوطالب(ع)/ الشيخ «طه العبيدي»
  9. أبوطالب سابق بني هاشم/ الدكتور «أحمد راسم النفيس» (جمهوریة مصر العربیة)

خیال رہے کہ "جناب ابوطالب(ع) حامی پیغمبر اعظم (ص) بین الاقوامی سیمینار'' اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے زیر اہتمام اور دیگر ہم خیال اداروں منجملہ موسسہ فرھنگی تحقیقات و نشر حضرت ابوطالب، مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی، دفتر تبلیغات اسلامی، جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ، مرکز آموزش زبان حوزہ ہائے علمیہ، اہل بیت(ع) انٹرنیشنل یونیورسٹی، موسسہ فرہنگی میراث نبوت، جامعۃ الزہرا(س)، الذریہ النبویہ تحقیقی سینٹر، موسسہ فرہنگی قاسم بن الحسن(ع)، موسسہ فرہنگی ابناء الرسول، وغیرہ کے باہمی تعاون سے 25، 26 اور 27 رجب المرجب 1442 کو جناب ابوطالب کے ایام وفات میں منعقد ہوا۔
"جناب ابوطالب ادبی میڈیا فیسٹیول، اور "جناب ابوطالب اطفال و نوجوان فیسٹیول" بھی اس سیمینار میں شامل تھے، نیز اس سیمینار کے سیکرٹریٹ نے سیمینار کے ساتھ ساتھ کچھ دیگر متنوع پروگرام جیسے جناب ابوطالب (ع) کے لیے خطاطی، مشاعرہ وغیرہ کا بھی اہتمام کیا تھا۔
جناب ابوطالب بین الاقوامی سیمینار کی پانچ زبانوں فارسی، عربی، انگریزی، ترکی اور اردو پر مشتمل ویب سائٹ تک رسائی حاصل کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲

نظر دهید

شما به عنوان مهمان نظر ارسال میکنید.

مجمع جهانی اهل‌بیت (ع)

مجمع جهانی اهل‎بیت(علیهم‎السلام)، به عنوان یک تشکل جهانی و غیردولتی، از طرف گروهی از نخبگان جهان اسلام تشکیل شده است. اهل‎بیت(علیهم‎السلام) به این دلیل بعنوان محور فعالیت انتخاب شده‎اند که در معارف اسلامی در کنار قرآن، محوری مقدس را که مورد پذیرش عامه مسلمین باشد، تشکیل می‎دهند.
مجمع جهانی اهل‎بیت(علیهم‎السلام) دارای اساسنامه‎ای مشتمل بر هشت فصل و سی و سه ماده است.

  • ایران - تهران - بلوارکشاورز - نبش خیابان قدس - پلاک 246
  • 88950827 (0098-21)
  • 88950882 (0098-21)

تماس با ما

موضوع
ایمیل
متن نامه
8-1=? کد امنیتی